مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ کے علاقہ کلی تیری میں مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی روز انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز مستونگ کے نواحی علاقہ یونین کونسل موبی کلی تیری ولی خان مستونگ روڈ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور دو لیویز اہلکاروں پر مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ کے علاقہ کلی تیری میں مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کی روز انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز مستونگ کے نواحی علاقہ یونین کونسل موبی کلی تیری ولی خان مستونگ روڈ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور دو لیویز اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں لیویز اہلکار نیک محمد اور مقصود احمد شہید ہوگئے جن کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد ان لاشوں کو آبائی علاقوں کو منتقل کردیا گیا فائرنگ کے بعد انتظامیہ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور ولی خان مستونگ روڈ بائی پاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور فائرنگ کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد محکمہ صحت مستونگ نے ضلع بھر میں پولیو مہم فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی۔ درایں اثناء ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے قابل افسوس واقعہ میں دو لیویز اہلکاروں کی شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر مامور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبہ بھر پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جائیگا۔ درایں اثناء دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویزاہلکار مقصود احمد کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ پڑنگ آباد قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ حاجی عبدالمنان ترین، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال ،سپرنٹنڈنٹ لیویز آغا رحمت شاہ، رسالدار میجر پیر محمد علیزئی و دیگر پولیس و لیویز فورس کے آفیسران نے شرکت کی۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...