کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تشکیل ،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامیضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور بجٹ سے متعلق وفاقی حکومت سے بات چیت کے لئے اتحادی جماعتوں پر مشتمل ارکان کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ خود کریں گے جو وزیراعظم سے ملاقات کر کے بجٹ سازی اور وفاقی حکومت سے متعلق امور پر نتیجہ خیز بات چیت کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی میں میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، ظہور احمد بلیدی، سلیم احمد کھوسہ، شعیب نوشیروانی، نور محمد دمڑ، نوابزادہ طارق مگسی، انجینئر زمرک اچکزئی اور انجینئر عبدالمجید بادینی شامل ہوں گے، بدھ کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنمائوں، وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے بجٹ کے اہم نکات اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ماضی کی روایات سے مختلف ہوگا اور اسے مکمل طور پر عوامی ضروریات اور صوبے کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں شفافیت، میرٹ اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کئے جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور صرف منظور شدہ اور عوامی مفاد کے منصوبے ہی بجٹ کا حصہ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عام شہری کی زندگی میں بہتری لانے والے منصوبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے اور ہم آہنگی موجود ہے جو بلوچستان کی ترقی کے لئے خوش آئند علامت ہے ۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...