پشاور( نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوااسمبلی نے افغانستان کیساتھ براہ راست و بامعنی مذاکرات کیلئے صوبائی حکومت کوبا اختیاربنانے اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے مقررہ تاریخ میں توسیع دینے اور فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی سمیت پانچ قراردادوں کی متفقہ طور پرمنظوری دیدی۔شرافت اللہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی افغان سے متعلق پالیسی موثرثابت نہیں ہوسکی، KP حکومت کو مذاکرات کا اختیار دینے اور فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی ،بدھ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن شرافت اللہ نے قراردادپیش کی جس کے متن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواگزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کاشکار رہاہے اس دوران پولیس اورصوبے کے عوام نے جانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں دہشتگردی سے عوام کے جان ومال کو خطرے میں ڈالاجارہاہے اس ضمن میں حکومت پاکستان کی افغان سے متعلق پالیسی موثرثابت نہیں ہوسکی بلکہ اس کے نتیجے میں نہ صرف دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں بگاڑپیداہوا ہے، لہذایہ اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے متعلق موجودہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور اسے فوری تبدیل کیاجائے نیزیہ سفارش بھی کی جاتی ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بااختیار بنائے کہ وہ افغانستان کے ساتھ براہ راست اوربامعنی مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے پائیدار حل کیلئے موثرکرداراداکرے تاکہ خطے میں دیرپاامن اورخوشحالی کویقینی بنایاجاسکے۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...