اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی قرض ہے،فی کس تین لاکھ ایک ہزار 954ارب روپے ہوگیا ،گزشتہ سال جون 2023 سے جون2024کے ایک سال کے دوران پاکستان کا قرضہ62ہزار881ارب روپے سے بڑھ کر 71ہزار246ارب روپے ہوگیا ،ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ فی کس 2لاکھ71ہزار264روپے سے بڑھ کر 3لاکھ ایک ہزار954روپے ہوگیا ہے، ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی آبادی 23کروڑ15لاکھ افراد سے 23کروڑ59 لاکھ 50ہزار ہوگئی ، مجموعی حکومتی قرضہ 57ہزار 779ارب روپے سے بڑھ کر 65ارب 7کروڑ 90لاکھ روپے ہوگیا ، وزارت خزانہ کی مالیاتی اور قرض رپورٹ میں گزشتہ مالی سال کے اعداد وشماری جاری کر دیئے گئے ، رپورٹ کے مطابق 71ہزار246ارب روپے میں سے 47ہزار 160ارب روپے مقامی طور پر لیا جانیوالا قرض ہے جبکہ 24ہزار86ارب روپے بیرونی قرضہ لیاگیا ، جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض کی شرح میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،یہ شرح جون2024میں 67.5فیصد رہی ، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی( جولائی تا ستمبر )کے دوران جی ڈ ی پی کے لحاظ سے قرض کی شرح میں 1.3فیصد اضافہ ہوا ہےاور مجموعی قرضہ 72ہزار138ارب روپے پر پہنچ گیا ، جس میں مقامی قرضہ 47ہزار536ارب روپے اور بیرونی قرضہ 24ہزار602ارب روپے ہے، گزشتہ مالی سال 2023-24کے دوران پاکستان نے قرض پر سود کی مد میں 8159ارب روپے کی ادائیگی کی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سود کی مد میں 1306ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ، گزشتہ مالی سال سبسڈیز کی مد میں 1067ارب روپے ، پنشن 807ارب روپے ، دفاعی امور پر 1858ارب روپے اور 2179ارب روپے خرچ ہوئے ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دفاعی امور پر 410ارب روپے ، سبسڈیز کی مد میں 20ارب روپے ، پنشن222ارب روپےاور 413ارب روپے متفرق اخراجات ہوئے ہیں ، گزشتہ مالی سال توانائی کے شعبے کےلیے 943ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ، پاور سیکٹر کےلیے 893ارب روپے ، واپڈا اور کے ای ایس سی کےلیے 601ارب روپے ، آئی پی پیز کےلیے 292ارب روپے ، پیٹرولیم کے لیے 50ارب 60کروڑ روپے ، کھادپلانٹس کےلیے 20ارب 60کروڑر وپے، یوٹیلٹی سٹورز ، پاسکو اور گلگت بلتستان کو گندم پر 60ارب40کروڑ روپے ، میٹرو بس کےلے 2ارب روپے ،ساڑھے 40ارب روپے متفرق سبسڈی فراہم کی گئی ، ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کےلیے 732ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی پر صرف 37ارب50کروڑر وپے خرچ کیے گئے ہیں ، گزشتہ مالی سال 298ارب روپے قرض فراہم کیاگیا ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر نے 9311ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششمائی( جولائی تادسمبر ( کے دوران 5625ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہواجو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 25.9فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال 2023-24میں نا ن ٹیکس ریونیو 3050ارب روپے جمع کیاگیا ۔
تہران /واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے...
اسلام آبا پاکستان اکنامک سروے 2025-26نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک...
اسلام آبادرواں مالی سال کے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق حکومت زیادہ تر اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں...
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...