اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی

24 اپریل ، 2025

عمان(جنگ نیوز)اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللہ کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمیون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔