جیک برگمین دورہ پاکستان پر عمران خان سے ملنے میں ناکام

24 اپریل ، 2025

واشنگٹن(صباح نیوز) پاکستان کا دورہ کر کے واپس جانے والے امریکی کانگریس مین جیک برگمین کے جس بیان کا تحریک انصاف کے بہت سے رہنماں کو انتظار تھا، وہ بالآخر جاری کر دیا گیا ہے اگرچہ اس میں کئی روز لگے۔جیگ برگمین کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت رپبلکن پارٹی سے ہے اور اپریل کے وسط میں انھوں نے پاکستانی قیادت بشمول آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھیں۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے لیے جیک برگمین امریکہ سے آنے والی ایک اہم آواز اس لیے ہیں کیونکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی مخالفین کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر بات کر چکے ہیں۔تو اب منگل کے روز جیک برگمین نے ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے دورے، وہاں رہنماں اور برادریوں سے روابط قائم کرنے کے بعد میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہرا رہا ہوں۔