روس نے21برطانوی قانون سازوں کو داخلے پرپابندی کی فہرست میں شامل کر لیا

24 اپریل ، 2025

کراچی(نیوز ڈیسک)روس نےگزشتہ روز 21 برطانوی پارلیمنٹیرینز کوبرطانوی شہریوں کی فہرست میں شامل کیا، جن پر ملک میں داخلے پر پابندی ہے، جو برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سنگینی کی عکاسی کرتا ہے۔روس کےپاس غیر ملکی حکامکاروباری شخصیات، صحافیوں اور دیگر افراد کی طویل فہرستیں ہیں، جنہیں روسی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، زیادہ تر کا تعلق ایسے ممالک سے ہے،جنہیں سرکاری طور پر غیر دوستانہ قرار دیا گیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نےایک بیان میںکہا کہ نامزد قانون سازوں نے ماسکو کے خلاف مخالفانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔