ماسکو (خ ن)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ایک ہفتے سے روس کے سرکاری دورے پر ہیں سینٹ پیٹرزبرگ میںاہم تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے بعد گورنر مندوخیل ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو انٹرنیشنل پبلک چیمبر کے تاحیات رکن کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا جس پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دونوں روسی حکومت اور روسی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی تین مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز : لسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالملک ترین. یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ سمیت مایہ ناز بزنس مین شیخ حیات مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ ہیں. ماسکو میں اپنے قیام کے دوران، گورنر مندوخیل نے انٹرنیشنل شہرت یافتہ کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا، جس میں روس کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کی نمائش کی گئی۔ گورنر مندوخیل نے روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ اور روس کے مفتیوں کی کونسل کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی جس میں بین المذاہب کے درمیان تعلقات، مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ گورنر بلوچستان نے روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوروں سے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو جائیگی۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...