عزالدین القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ہنگری یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی

24 اپریل ، 2025

غزہ (اے ایف پی) حماس کے مسلح ونگ نے گزشتہ روز ویڈیو جاری کی ،جس میں غزہ میں ایک اسرائیلی ہنگری قیدی کو زندہ دکھایا گیا ہے، جوایک سرنگ سےگزرتے ہوئے عبرانی میں بات کر رہا ہے ۔عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے شائع ہونے والے تقریباً تین منٹ کے کلپ میں یرغمالی کو کیمرے سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس نے اپنی شناخت 48 سالہ عمری میران کے طور پر کی۔اسرائیلی میڈیا نے اس کی شناخت کی تصدیق کی۔ویڈیو میں عمری میران کو ایک مختصر جگہ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس نے اسرائیل میں مظاہرین کا شکریہ ادا کیا جو حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔