کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں پراپرٹی سروے کے حوالے سے کلک اپنی بنائی ہوئی فزیبلٹی رپورٹ میں یونین کونسلز کو بھی آن بورڈ لے، سروے کے تحت اس وقت شہر میں صرف 9 لاکھ 54 ہزار پراپرٹیز رجسٹرڈ ہیں، جب کہ پولیو، کے الیکٹرک اور دیگر ذرائع سے کلک نے جو ڈیٹا کلیکشن کیا ہے اس کے مطابق 33 لاکھ سے زائد پراپرٹیز رہائشی و کمرشل کراچی میں موجود ہیں،وہ بدھ کو یہاں کلک کے مرکزی دفتر میں منعقد 2علیحدہ علیحدہ اجلاسوں کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس منصوبے کی اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے وزیر بلدیات کو بتایاکہ کراچی میں 33 لاکھ سے زائد کمرشل و رہائشی وہ پراپرٹیز بھی شامل ہیں جو ٹیکس کے زمرے میں نہیں آتیں، اس کے برعکس اس وقت 9 لاکھ 54 ہزار رجسٹرڈ پراپرٹیز میں سے 5 لاکھ 44ہزار ٹیکس ادا کرنے اور 4لاکھ 32ہزار ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پراپرٹی سروے کے وقت تمام میکنزم پورا کیا جائے، عوام تک رسائی، سروے میں آسان اور سہل زبان استعمال کی جائے۔
کراچی نرسری گلشن ظفر سوسائٹی کے قریب مبینہ طور پردرخت کاٹنے کے دوران درخت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی...
کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے وارڈ نمبر 5میں ہفتے کو ایئرکنڈیشنر کے ڈکٹ میں آگ لگنے سے وارڈ...
کراچی بلدیہ گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس نے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم...
کراچی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن "ہر سال" کی طرح اس سال بھی مون سون کے تناظر میں کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایف بی آر اور کسٹمز کا چھاپہ غیر قانونی قرار دیتے...
کراچی کراچی میں مرکزی ِ عیدِ غدیر، ہزاروں عاشقانِ ولایت کی شرکت۔ بزمِ خادمانِ اہلِ بیتؑ کے زیر اہتمام دو...
کراچی پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف...
کراچی ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینیر اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی والدہ انتقال کرگئی،انہیں محمد شاہ...