کراچی(عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کو پر کشش بنانےکیلئے بدھ کو ایک اصلاحاتی کمیٹی بنائی ہے جسے پانچ دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی میں عاقب جاوید اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں جن کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز تنقید کرتے رہے ہیں۔ وہاب ریاض چیف سلیکٹر اور منیجر جبکہ عاقب جاوید سلیکٹر اور ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ جنگ کے پاس موجود پی سی بی کے لیٹر کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں چیئرمین کے ایڈوائزر بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائر یکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض، رکن قومی سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید اور صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایسے وقت میں بنائی گئی ہے جب ڈومیسٹک ڈھانچے پر تنقید ہورہی ہے ۔ گذشتہ سال قومی انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ ایک دن بعد ختم کردیا گیا تھا۔
کراچیآئی پی ایل فائنل کے موقع پر احمد آباد میں آئی سی سی کی دو روزہ بورڈ میٹنگ کا آغاز ہفتے کو ہوگیا۔آئی...
کراچیآئر لینڈ میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان آئر لینڈ کے خلاف...
کراچیراولپنڈی میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے انٹر نیشنل کھیل کر نئی تاریخ رقم...
کراچی انڈر18ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے ہفتے کو چین کے خلاف0-3 سے...
کراچیملتان سے تعلق رکھنے والے عرفات منہاس اپنے ون ڈے انٹر نیشنل ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی...
کراچی پاکستان نے اپنے 1000ویں ون ڈے انٹر نیشنل کو یادگار بناتے ہوئے پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں آسٹریلیا کو بڑا...
کراچی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ثناءفاطمہ کی قیادت میں آئرلینڈ ٹرائی سیریز کیلئے ڈبلن پہنچ گئی۔ ٹرائی سیریز...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم سمیت کئی مشہور کھلاڑی اس سال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ان میں...