اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکو مت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کردیئے ، وزار ت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین 60سال کی عمر کے بعد ریٹائرمنٹ پر دوبارہ سرکاری ملازمت کی صورت میں اس ملازمت کی تنخواہ یا سابق ملازمت کی پنشن میں سے کسی ایک کے حق دار ہونگے ، وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ملازمین دو سرکاری ملازمت یا تقرر کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ادا کی جائے گی۔