مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ کے علاقہ کلی تیری میں مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے ، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کوگرفتار کر لیا، ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کی روز انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز مستونگ کے نواحی علاقہ یونین کونسل موبی کلی تیری ولی خان مستونگ روڈ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور دو لیویز اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں لیویز اہلکار نیک محمد اور مقصود احمد شہید ہوگئے جن کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد ان لاشوں کو آبائی علاقوں کو منتقل کردیا گیا فائرنگ کے بعد انتظامیہ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور ولی خان مستونگ روڈ بائی پاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور فائرنگ کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد محکمہ صحت مستونگ نے ضلع بھر میں پولیو مہم فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی۔ درایں اثناء ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے قابل افسوس واقعہ میں دو لیویز اہلکاروں کی شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو مہم کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر مامور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبہ بھر پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جائیگا۔ درایں اثناء دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویزاہلکار مقصود احمد کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ پڑنگ آباد قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ حاجی عبدالمنان ترین، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال ،سپرنٹنڈنٹ لیویز آغا رحمت شاہ، رسالدار میجر پیر محمد علیزئی و دیگر پولیس و لیویز فورس کے آفیسران نے شرکت کی ۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...