پنجاب، KP کی سرحد پر فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار

24 اپریل ، 2025

لاہور(صباح نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر تونسہ شریف کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،مشترکہ آپریشن کوتانہ تل علاقے میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دہشتگردجھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے، پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کوتانہ تل کے علاقے میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگرد بھاری اسلحے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دہشت گرد جھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے۔مقابلے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی کے اہلکار غضنفر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔