اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپو رٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی ترقی کے ایک تاریخی سنگ میل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے’’اُڑانِ پاکستان‘‘ کے نام سے ایک جامع اور دوراندیش منصوبہ متعارف کرایا ہےجس کا مقصد ملک کو برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت میں تبدیل کرنا ہے، اڑان پاکستان منصوبے کے تحت 2030 تک ترقی کا جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے،صنعتی شعبے کی بحالی اور توسیع کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں،’’اُڑان پاکستان‘‘ کے تحت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منزل بنتا جا رہا ہے،نجی سرمایہ کاری سے برآمدات میں حیران کن اضافہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین سرمایہ کاری کے حوالے اجلاس و ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری اور اڑان پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ، تقریب میں بحرین کے پاکستان میں سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر ، پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس ، چیئرمین فہد برلاس، گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس برطانیہ کے صدر ناصر اعوان ، سابق سفیر افضال احمد، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلی ٰ سہیل الطاف ، سردار طاہر ، چوہدری عبدالرئوف اور دیگر کاروباری و سفارتی شخصیات موجود تھی۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...