سینیٹ کمیٹی، سولر پینل درآمد سکینڈل، سٹیٹ بینک سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب

24 اپریل ، 2025

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے سولر پینل کی درآمد کے سکینڈل پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ سٹیٹ بنک کو بھیج کر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ سٹیٹ بنک ، ایف بی آر کی کمیٹی کمرشل بنکوں کے ساتھ مل کر اس معاملے کی سفارشات تیار کریں تاکہ انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ کو کم سے کم کیاجاسکے ، معاملے کی رپورٹ ایک ماہ میں کمیٹی میں جمع کرائی جائے ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے پرائیویٹ ممبر بل، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025سے متعلق متفقہ فیصلہ کیا کہ اس بل کو سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جائے گا جس میں ان سے بل پر رائے لی جاسکے کہ آیا یہ بل منی بل ہے یا نہیں، کمیٹی میں رائیٹ سائزنگ پالیسی پر بھی غور کیاگیا کمیٹی ارکان نے رائیٹ سائزنگ پر عملدرآمد اور اس سے متعلقہ دیگر معاملات واضح نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم کمیٹی ارکان نے حکومتی اخراجات میں کمی کے اس اقدام کو سراہا۔