کراچی (ٹی وی رپورٹ)بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اورواہگہ اٹاری بارڈر بند کرنے کے فیصلے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سینئر صحافی اور تجزیہ کار اینکر پرسن حامد میر نے کہاکہ انڈیا کی کافی عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کررہا تھا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنا کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، ماہر بین الاقوامی امورمشاہد حسین نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہندوستان کی نیت صاف نہیں ،سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنا کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سابق سفیر سینیٹر شیری رحمان کا اس صورتحال پرکہنا تھا کہ پاکستان کو چاہئے کہ ورلڈ بینک سے فوری رابطہ کرے،سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے اپنی گفتگو میں کہاکہ سندھ طاس معاہدے آرٹیکل 12کے تحت پاکستان ہو یا بھارت یکطرفہ طور پر اس کو سسپینڈ اور ختم نہیں کرسکتے ہیں،ماہر بین الاقوامی قانون احمر بلال صوفی کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سسپینڈ کرسکے کیونکہ بین الاقوامی قانون ایسے معاہدے کو تحفظ دیتا ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار اینکر پرسن حامد میر نے کہاکہ انڈیا کی کافی عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ یہ معاہدہ ورلڈ بینک نے کروایا تھا گو اس پر پاکستان میں کچھ لوگوں کے بالکل تحفظات ہیں۔
کراچیبھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی یکم جون سے "جیو" کا ڈبل دھماکا، "ضبط" اور "تپش" کا آغاز، ڈرامہ سیریل "ضبط" روزانہ شام7بجے نشر کی جائیگی،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
کراچی24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے383پروازیں آپریٹ 75 منسوخ کی گئیں، 2پروازوں کی متبادل لینڈنگ۔ موسمی خرابی پر...
گمبٹ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق...
ٹیکساس صدر ٹرمپ کے دور میں آئیسکی 5لاکھ گرفتاریاں، 700سے زائد امریکی شہری ہونیکا انکشاف! وائٹ ہاؤس کی نئی...
حیدرآباد جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ...