اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیاتو کھلی جنگ ہوگیجس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے‘دو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم ہمیشہ تشویش ناک ہوتا ہے‘پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے‘کسی بھی ایڈونچرکا انجام خطرناک ہوگا‘جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا‘ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے‘ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار ہیں‘سندھ طاس معاہدے پر ورلڈ بینک کے پاس جائیں گےجبکہ صدرمملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھرتے ہوئے بحران کو حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے، خواجہ آصف نے کہا کہ یقینی طور پر وہ واحد عالمی طاقت کے سربراہ ہیں اور وہ دنیا بھر میں مختلف فلیش پوائنٹس پر مختلف جماعتوں سے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک فلیش پوائنٹ بھی ہے جس کے دونوں فریق جوہری طاقت ہیں اور آپس میں تناؤ رکھتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس صورتحال میں اگر عالمی طاقت مداخلت کر سکتی ہے اور اس صورت حال میں کسی قسم کی بہتری لاسکتی ہے تو یہ اچھا ہوگا۔علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کاکہناتھا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے‘بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے‘لائن آف کنٹرول پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے‘ایسے میں اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔مزید برآں برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس ممکنہ تصادم پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ‘بھارت نہ پانی کا رخ موڑ سکتا ہے نہ نئے آبی ذخائر بنا سکتا ہے‘سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا معاملہ عدالت میں چلا جائے گا ،پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت سمیت عالمی قوتیں ہیں‘ افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردوں کو فراہم کی ہوئی ہے۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...