پشاور(ارشد عزیز ملک)سینئرکسٹمزافسران کا اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب‘بڑی کارروائی کی تیاری ‘افسران کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ پہلی فہرست میں شامل افسر اسمگلنگ کی کارروائیوں میں براہ راست شریک یا سہولت کار ہیں‘ دوسرے جن کی محدود مداخلت تھی اور تیسرے جن کی ناقص نگرانی نے غیرقانونی سرگرمیوں کو ممکن بنایا‘ اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ تین ارب ڈالر کا نقصان اور غیر قانونی تجارت کو فروغ ملا‘وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے اپنی چونکا دینے والی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انسپکشن کمیشن (PMIC) کی ایک چونکا دینے والی تحقیق نے پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ایک وسیع اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے جس میں سینئر کسٹمز افسران اور نجی افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں 12 افسران کے نام شامل ہیں جن میں افنان ، ایڈیشنل کلیکٹر (پشاور)؛ واجد ، ایڈیشنل کلیکٹر (اسلام آباد)؛ فیصل، ایڈیشنل کلیکٹر (ملتان)؛ اسامہ ، اسسٹنٹ کلیکٹر (اسلام آباد)؛ نعیم ، اسسٹنٹ کلیکٹر (سرگودھا)؛ مجتبیٰ ، سپرنٹنڈنٹ (فیصل آباد)؛ سکندر ، انسپکٹر (ڈیرہ غازی خان)؛ مشتاق، انسپکٹر (لاہور)؛ لیاقت ، انسپکٹر (ملتان)؛ وقاص ، انسپکٹر (ڈیرہ غازی خان)؛ اور بکر، یو ڈی سی (گلگت)شامل ہیں ۔ 10 افسر اور اہلکار محدود حد تک ملوث پائے گئےجن میں کلیکٹر سعود (ملتان)؛ انسپکٹر ضیاء (ملتان)؛ انسپکٹر محسن (ملتان)؛ انسپکٹر خالد (اسلام آباد)؛ انسپکٹر ارشد (اسلام آباد)؛ انسپکٹر جمیل؛ عتیق ، سپاہی (اسلام آباد)؛ اور سپاہی اکرام، عظمت، اور اسحاق (اسلام آباد)شامل ہیں ۔تیسری کیٹیگری کمزور نگرانی اور قیادت پر مبنی تھی جس میں چھ افسران شامل تھےجن میں کلیکٹززرمنزہ مجید، سید عمران سجاد بخاری، اور آصف ہرگن؛ مریم حق، ڈپٹی کلیکٹر (ملتان)؛ ضیغم، اسسٹنٹ کلیکٹر (ملتان)؛ اور علی رضا شاہ، انسپکٹرشامل ہیں ۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...