وزیر اعلیٰ مریم کے جی ٹی روڈ پر شہروں کے دورے، صفائی مزید بہتر بنانے کا حکم

26 اپریل ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے کیےسمبڑیال ، وزیرآباد ، سیالکوٹ ،گکھڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی ، روڈز،تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا ،صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،شہری حکومت کی معاونت کریں ، گوجرانوالہ میں دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی، شہری وزیراعلی کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے اور کہا اپنی لیڈر کو دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے ، وزیراعلی ٰنے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں، وزیر اعلی ٰ سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ گئیں اورانکی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی- وزیر اعلیٰ نے انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ،وزیراعلی ٰ نے دریائے راوی میں ڈوب کر تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔