پاک بھارت کشیدگی،ایران کی ثالثی کی پیشکش

26 اپریل ، 2025

کراچی (رفیق مانگٹ) ایران نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک دونوں ممالک میں مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، انہوں نے بھارت اور پاکستان کو بھائیوں جیسا ہمسایہ قرار دے دیا ۔ مہر خبررساں ایجنسی اورانڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خطے کے ممالک کی سفارتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے علاقے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو "بھائیوں جیسے ہمسایہ" قرار دیا اور تصدیق کی کہ تہران انہیں اولین ترجیح سمجھتا ہے۔