امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی کی امریکی اخبار کی پہلگام حملے کی خبرکی رپورٹنگ پر تنقید

26 اپریل ، 2025

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوانِ نمائندگانکی خارجہ امور کی کمیٹی (اکثریتی گروپ) نے معروف امریکی اخبار ʼدی نیو یارک ٹائمزʼ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کی رپورٹنگ پر سرِعام تنقید کی ہے۔بدھ، 23 اپریل کو کمیٹی نے نیویارک ٹائمز کے مضمون کی اصل سرخئ"کم از کم 24 سیاح کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اور ایک ترمیم شدہ ورژن بھی پوسٹ کیا جس میں ʼmilitantsʼ عسکریت پسندوںکی جگہ دہشت گردوں کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔