اس سال کا ’تھیم ‘ملیریا کو ختم کرنا ہےوزیراعظم،عالمی دن پر پیغام

26 اپریل ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے،اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔