اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے خبردار ہوجائیں کہ ا ن پر شکنجہ سخت ہونیوالا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلے کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے قیام کی منظوری دیدی،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پیکا ایکٹ کے تحت جرائم کی تحقیقات کرے گی،اطلاق 4 اپریل 2025 سے ہوگا۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر وقارالدین سید کو تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل FIA کے سائبر کرائم سرکل کے ڈائریکٹر رہ چکے تھے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ،سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل اور سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے ان فیصلوں کی منظوری وزارت داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے پیش کی گئی سمریوں پر دی، اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہو گی ،ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل قائم کرے گی، ٹربیونل کا چیئرمین ہائی کورٹ کا سابق جج ہو گا، صحافی، سافٹ ویئر انجینئر بھی ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔
لاہوروزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ،...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آباد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع اور...
اسلام آباد تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی...
کراچی پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان...
اسلام آباد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کی تیاری کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم اور مشترکہ مفادات...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے زرداری...