لاہور (نسیم قریشی سے)ملتان کی شاہراہوں کو لاہور کی طرز پر ڈیزائن کرنے کا فیصلہ، سدرن بائی پاس ملتان کے ڈیزائن کیلئے ٹیپا ایل ڈی اے لاہور کی تکنیکی معاونت کی خدمات حاصل کر لی گئیں، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسن قریشی ملتان انتظامیہ کو کنسلٹنی فراہم کریں گے۔ ’’جنگ‘‘ کو موصول معلومات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے جدید پنجاب کے ویژن کے تحت شہر ملتان کے انفراسٹرکچر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ملتان ڈویژن میں ترقیاتی پراجیکٹس میں اعلیٰ تعمیری معیار کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ملتان شہر میں نئی سڑکیں، مرمت، فلائی اورز، انڈر پاسز کی تعمیر کیلئے ٹیپا لاہور سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان کے سدرن بائی پاس جو کہ تقریباً 9کلو میٹر طویل ہو گی کی تعمیر کیلئے کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ٹیپا لاہور کے چیف انجینئر اقرار قریشی کو سدرن بائی پاس کے ڈیزائن و تعمیر میں تکنیکی معاونت لینے کیلئے ملتان بلوایا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی طرز پر سڑکیں، انڈر پاس، رنگ روڈ ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس کا اہم حصہ ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب ملتان سمیت پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر خود نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...