پاک بھارت کشیدگی ، ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت غیر یقینی

26 اپریل ، 2025

  کراچی ( جنگ نیوز ) پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک دہشت گرد حملے، جس میں 26 معصوم افراد جاں بحق ہوئے، کے بعد رواں سال بھارت کے شہر راجگیر میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔