وزیر اعظم نے اظفر منظور کو چیئرپرسن سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی مقرر کردیا

26 اپریل ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرپرسن، سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے تقرر کی منظوری دی ہے۔ اظفر منظور کو چیئرپرسن سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ اظفر منظور کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ دریں اثناء جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن عبدالشبیر خٹک کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ او ایس ڈی اقصٰی لیاقت ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کی گئی ہیں۔