اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونے والی ملاقات کے فالو اپ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس دو مئی کو وزیر اعظم ہا ئوس اسلام آ باد میں طلب کرلیا ہے۔ سیکرٹری سی سی آئی عمر رسول نےمشترکہ مفادات کونسل سیکرٹیریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔متعدد وفاقی وزراء،صوبائی چیف سیکرٹریزسمیت24عہدیدار اورافسران خصوصی دعوت پرمدعو ،مشترکہ مفادات کونسل کا آخری بار اجلاس 29 جنوری 2024 کو نگران دور میں ہوا تھا ،سی سی آئی کے ارکان میں چاروں صوبائی وزراءاعلی شامل ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزراء خواجہ آصف، امیرمقام سی سی آئی ارکان میں شامل ہیں۔متعدد وفاقی وزراء،صوبائی چیف سیکرٹریزسمیت24عہدیدار اورافسران خصوصی دعوت پرمدعو کئے گئے ہیں۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...