بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا،فیصل واوڈا

26 اپریل ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا ،ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان کے پاس دو اچھے آپشن ہیں ایک فزیکل حملے کا آپشن ہے اور دوسرا پاکستان قانونی طور پر حملہ کرسکتا ہے جو عالمی عدالتوں میں ہوگا،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اور اسد قیصر نے بھی قومی یکجہتی پر زور دیا جبکہ خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہوگی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا جبکہ دنیا نے کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی دیکھی اگر انڈیا نے پانی روکا تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا یہ جنگ خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم تمام سیاسی قیادت بشمول عمران خان کو اعتماد میں لیں کیونکہ یہ جنگ ہمت، یکجہتی اور برداشت کی متقاضی ہے۔