اسلام آباد( را نا غلام قادر) 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا عطا ء الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔رکن قائمہ کمیٹی سنیٹر بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائند ےثناء اللہ اور مو لانا عبد الحسیب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ہوپ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف۔سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔سنیٹر عطا ء الر حمن نے 67ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔وزیر اعطم نے اظہار برہمی کیا کہ جب اتنا بڑا واقعہ ہونے جارہا تھا تو وزارت نے بر وقت اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاملہ پر خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اتنے بڑے المیہ کے ذمہ داران چاہے سر کاری افسر ہوں یا ٹور اپریٹر ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔
لاہوروزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ،...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آباد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع اور...
اسلام آباد تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی...
کراچی پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان...
اسلام آباد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کی تیاری کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم اور مشترکہ مفادات...