انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونیوالے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

29 اپریل ، 2025

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2025 جو صوبے بھر میں 22 اپریل2025سے شروع ہونے تھے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے چئیرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی ہدایت اور طلبہ، والدین اور دیگر متعلقہ فریقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ان امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2مئی2025سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں، طلبہ اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں کسی بھی قسم کی معاونت و معلومات کے لئے چئیرمین آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔