غزہ میںدوبارہ جنگ سے 'نئی آگ بھڑک گئی،آئی سی آر سی

29 اپریل ، 2025

دوحہ ( نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ڈائریکٹر جنرل پیئرہ کرہین بُہل نے دوحہ میں سالانہ گلوبل سیکورٹی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ پر ایک ’’نیا آتش فشاں‘‘ پھٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ’’غزہ میں موت، زخم، نقل مکانی، علیحدگی، بھوک اور برداشت کا سامنا ہے۔ جنگ بندی کے وقت لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ وہ بدترین حالات سے بچ گئے ہیں لیکن اب ایک نئی آگ بھڑک اٹھی ہے‘‘، پیئرہ کرہین بُہل نے کہا کہ اس جنگ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کا صدمہ بھی شامل ہے جنہیں کبھی نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب کا سامنا ہے۔ غزہ میں فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ، 400 سے زائد امدادی اور 1000 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے 36 کارکنان بھی شامل ہیں۔