اسلام آباد(آئی این پی ) اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے ، گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں ۔ اس پر آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملہ دیکھنا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا دلائل میں کتنا وقت درکار ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
کراچی صدرٹرمپ نے فوج کو مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی لانے کا حکم دے دیاہے، وائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
کراچیایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان...
کراچی امن معاہدے کیلئے ایران کی منجمد اثاثوں تک فوری رسائی کی شرط رکھی ہے جس نے صدر ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...