اسلام اآباد (ناصر چشتی ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے تحت پینشن میں ہونے والے 15فی صد اضافہ کا اعلان یکم مئی کو کیا جائیگا، زرائع کے مطابق بورڈآف ٹر سٹی کی طرف سے کیے گے اضافہ کا اعلان یکم مئی کو وزیر اعطم کی طرف سے کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت کم سے کم پنشن 10 ہزار ہے جو بڑھ کر 11500 ہو جائیگی، ادھر ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد امین بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ اس وقت ملازمین اپنی سروس کے لحاظ سے پنشن وصول کر رہےہیں اس لیے سب کی پنشن میں 15 فی صد اضافہ ہو گا ۔