پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

29 اپریل ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا جس کے باعث اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21مارچ کو سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی، پی ایس اے آربی سٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے لیے تمام تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے