کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں آدھے میچ مکمل ہوچکے ہیں۔ ایک دن کے آرام کے بعد منگل کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔ محمد رضوان کی ٹیم کے پاس چھ میں سے پانچ میچ ہارنے کے بعد اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے جبکہ کوئٹہ گذشتہ دو میچوں میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد پلے آف میں کوالی فائی کرنے کی مضبوط امیدوا ر ہے۔ 17 میچوں کے بعد، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ جبکہ باقی ٹیموں نے چھ میچز کھیلے ہیں ۔ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آبادیونائیٹڈ ناقابل شکست ہے اورپانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے تین تین فتوحات حاصل کی ہیں، ان کے چھ چھ پوائنٹس ہیں ۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان، جنہوں نے اب تک 302 رنز بنائے ہیں، حنیف محمد کیپ ہولڈر ہیں لیکن ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں مشکلات سے دوچار ہے۔ رضوان کی ایک سنچری کے باوجود ملتان کو پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز کے حسن علی کے پاس 13 وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ ہے۔ آخری میچ میں لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل اور سکندر رضا کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کی نصف سنچریوں کی بدولت 3 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ لیکن بولر بڑے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔ اس کے برعکس کوئٹہ کی ٹیم نے کراچی کے خلاف تقریباً ہارا ہوا میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دی۔ ملتان سلطانز نے واحد کامیابی ملتان میں لاہور قلندرز کے خلاف33 رنز سے حاصل کی تھی ، اس میچ کے علاوہ اس کی ٹیم قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے ۔ آخری چار میچوں میں غیر معمولی کارکردگی اسے ٹورنامنٹ میں واپس لاسکتی ہے۔ مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے ۔ اسے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کیلئے نہ صرف اگلے چاروں میچز جیتنا ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ پشاور زلمی کی ٹیم بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور 6 میں سے صرف دو میچز ہی جیت پائی ہے۔ اس کے پاس بھی اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
کراچی لندن میں ٹیمز دریا کے کنارے، واٹر لو کے قریب آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ...
کراچی پاکستانی ٹیم کے اوپنر معاذصداقت اپنڈکس کے آپریشن کی وجہ سے کم ازکم دو ہفتے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے...
کراچی نیشنل ٹی 20 کپ ایبٹ آباد ریجن نے جیت لیا۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں کراچی وائٹس کو 9 وکٹ سے...
کراچیانگلینڈ میں خواتین ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم دوسر ا وارم اپ میچ منگل کو ڈاربی...
کراچی پاکستان مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ اپنے آخری گروپ میچ میں عمر نواز اور ہارون...
کر اچی ایف آئی ایچ قوانین کے سبب بھارتی انڈر18ہاکی ٹیم پاکستانی نژادصدر ایف آئی ایچ طیب اکرام سے انڈر 18...
کراچی لارڈز میں تاریخ کے150ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو115رنز سے ہرادیا ۔ اولی رابنسن نے پہلی اننگز میں...
کراچی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپ کیلئے 49 کرکٹرز کو مدعو کر لیا گیا۔ 22 پلیئرز...