پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 283ارب کم ہو کر 2396ارب روپے پر آگیا

29 اپریل ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت کےابتدائی 13ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں-موجودہ حکومت میں مارچ دو ہزارچوبیس سےلیکر مارچ دو ہزار پچیس کے دوران پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ دو سو تراسی ارب روپےکم ہوکردوہزار تین سوچھیانوے ارب روپے پرآگیا جبکہ نگران دور کےآخری مہینے فروری دو ہزارچوبیس تک پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ کاحجم دوہزارچھ سو اناسی ارب روپےتھا۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق مارچ2025تک پاور سیکٹر کا سرکلرڈیٹ 2ہزار396ارب روپےریکارڈکیا گیا اور فروری2024تک پاورسیکٹرکےسرکلرڈیٹ کا حجم 2 ہزار679ارب روپےتھا-ذرائع کےمطابق فروری 2025کےمقابلےمیں مارچ 2025 کےایک مہینے میں پاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ135ارب روپےکم ہوا۔