نوشکی (محمد سعید/نامہ نگار)نوشکی میں پٹرول کے ٹرک میں آگ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق ،40 افراد زخمی ،حادثہ ٹرک کی وائرنگ درست کرنے کے دوران پیش آیا،25افراد 80فیصد جھلس گئے، حالت انتہائی نازک، تفتان سے ایرانی پٹرول لانے والے ٹرک کی وائرنگ مستری کی دکان درست کی جا رہی تھی کہ اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک قریبی کھیت میں لے گیا اسی دوران دیگر لوگ بھی وہاں پہنچ گئے۔ اچانک ٹرک کی ٹینکی پھٹ گئی اور ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی کا ڈرائیو محمد رازق فائر مین محمد علی ڈی ایس پی محمد شریف بڑیچ سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔