نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،اربوں ڈالر کے اس معاہدے میں سنگل اور ٹوئن سیٹ دونوں طیارے شامل ہوں گے۔بھارت کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے 26 رافیل طیاروں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ان طیاروں کو36 فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کے ساتھ ڈیلیور کیا جائے گا، جو نئی دہلی نے اپنے فوجی ہارڈویئر کو تیزی سے جدید بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں پہلے ہی حاصل کیے تھے۔