خطے میں کشیدگی ؛پاکستا ن میں سائبر حملوں کا خطرہ، ہیکرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں

29 اپریل ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔