اسلام آباد(رانا غلام قادر ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ۔ مجموعی طور پر 23ہزار ایک سوامیدواروں نے امتحان کے لئے درخواست دی تھی تاہم 15ہزار602امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے صرف 395 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ نتائج کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2اعشاریہ 53 فیصد رہی۔