اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کردی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کےتقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔