میڈرڈ (اے ایف پی)گرڈ آپریٹرز نے بتایا کہ گزشتہ روز اسپین، پرتگال اور جنوبی فرانس کے کچھ حصے تاریکی میں ڈوب گئے،بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ تاہم فوری طور پر بجلی کی بندش کی وجہ نہیں بتائی گئی۔اسپین کے ریلوے آپریٹر عدیف نے کہا کہ بجلی بند ہونے سے ملک بھرمیں ٹرینیں رک گئیں، جبکہ ہوائی اڈے آپریٹر اینا نے کہا کہ ہسپانوی ہوائی اڈوں پر متعدد واقعات پیش آئے۔ میڈرڈ اور بارسلونا میں موبائل فون نیٹ ورک بند ہو گئے، لوگ نیٹ ورک سے منسلک ہونے کیلئے اپنے موبائل فون ہاتھوں میں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔بہت سے لوگوں کو صورتحال پر خبریں حاصل کرنے کے لیے ریڈیو کا استعمال کرنا پڑا۔کئی ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس سے گاڑیوں کو تصادم سے بچنے کے لیے رفتار کم کرنا پڑی، جبکہ میٹرو اور ٹرینیں روک دی گئیں۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار محمد سہیل کے تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ملیر ڈیولپمنٹ...
اسلام آباد تیسری دنیا سے لوگ امریکہ لائیں گے تو خود تیسری دنیا بن جائیں گے، سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ اور وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں کفایت شعاری سے متعلق حکومتی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مالیاتی بل 2026-27 میں ضبط شدہ اشیا کی فروخت کے لیے نیا قانونی طریقۂ کار متعارف...
کراچی ”جیو فلمز“ اور فلم والا پکچرز کی مشترکہ پیشکش فلم ”زومبیڈ“ کی کامیابی کا سفر اب تک جاری،فیملیز کی...
کراچی سندھ پولیس میں محرم الحرام کے دوران تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ جاری حکم نامے...
اسلام آباد پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت میں فیڈرل بورڈ آف...
کراچی باڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لاہور ایئرپورٹ پر ایچ آئی وی کا...