ڈاؤ یونیورسٹی میں خصوصی عہدہ تخلیق ،ڈاکٹر سہیل راؤ ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات

29 اپریل ، 2025

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹیفکیشن بھی جاریکردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈائو میڈیکل ینورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے ناتے انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کردیا گیا تھا تاہم قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کردیا گیا ہے ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈائو میں تعینات رہ چکے ہیں اب انھیں دوبارہ کیوں تعینات کیا گیا وہ سابق وائس چانسلر ہی بتاسکتے ہیں۔