آوارہ کتوں کے کاٹنے سے8افراد زخمی

30 اپریل ، 2025

سرائےعالمگیر(نامہ نگار) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے8افراد ہسپتال جا پہنچے۔ سرائے عالمگیر کے علاقہ راجڑ کلاں کے مختلف محلوں گلیوں میں گھومنے والے آوارہ کتوں کے حملوں سے شدید زخمی ہو نے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر میں طبی امداد دی گئی۔