کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے پارکو لائن سے کروڈ آئل چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو یار محمد گوٹھ، ملیر ندی کے قریب سے گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سرنگ کے ذریعے پارکو لائن سے کلپ لگا کر کروڈ آئل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کی شناخت عادل خان، جلال زمان، اشفاق حسین اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے ایک کلپ، 4 گاڑیاں، موٹرسائیکل اور 3 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے،ملزمان کا مقصد ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی دو روز قبل اسی مقام پر سرنگ بیٹھنے سے ہلاک ہو چکا ہے ،پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف...
کراچی ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینیر اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی والدہ انتقال کرگئی،انہیں محمد شاہ...
کراچی شارع فیصل ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب حادثے میں سابق ایس ایچ او گلبہار ندیم احمد کا بیٹا 27 سالہ عبدا لرحمنٰ...
کراچی ابراہیم حیدری پولیس نے بدنام منشیات فروش ملزمہ رقیہ زوجہ احمد علی عرف ہادی کو گرفتار کر کے 58 گرام آئس...
کراچی جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت و قابض میئر کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے 70 سے80فیصد حصے...
کراچیشہر میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، 5 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ کے قریب...
کراچی سینیئر مزدور رہنماء پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے صوبائی اور وفاقی بجٹ کے اعلانات...
کراچی کراچی کے شہری یقینا میئر کراچی کی کارکردگی پر تنقید بھی کرتے ہیں مگر اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی...