اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اگر ماں پڑھی لکھی ہو گی تو خاندان اور معاشرہ ترقی کرےگا، لہذا ترقی اور خوشحالی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم ازحد ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈھیرمونڈ تلہ گنگ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے متعدد منصوبوں جیسا کہ بینظیر کفالت، بینظیر نشوونما، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر ہنرمند پروگرام کے حوالے سے خواتین کو آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ کفالت پروگرام کی قسط کے زریعے نہ صرف ایک کروڑ مستحق گھرانوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جارہی ہیں بلکہ بینظیر ہنرمند پروگرام جیسے منصوبوں کے ذریعے انھیں معاشی سرگرمیوں کا اہل بنا کے ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے،سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال اور تلہ گنگ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین کے اندراج کیلئے بی آئی ایس پی کی موبائل ٹیمیں تعینات کی جائینگی اور مزید علاقوں میں ڈائنامک رجسٹری سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ملک حسن سردار، سلمیٰ برکات، زینب ملک، اشبر جدون اور سردار اظہر عباس نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔
کراچی بھارت میں فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آسام کے جوڑہاٹ علاقے میں این 32...
کراچی اکامی خدشے سے 2ٹریلین ڈالر کی بڑی کمپنی تک،اسپیس ایکس کا غیر معمولی سفر، مسک نے خود کمپنی کامیابی کے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آباد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، بجٹ میں غریب کے...
کراچیامریکا نے آبنائے ہرمز میں اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو خبردار کر دیا۔مارکوروبیو نے بھارتی ہم...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں...
کراچی امریکا اور ایران دوبارہ شروع ہونے والی جنگ سے امن تک کیسے پہنچے؟ امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے نے کشیدگی...
راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جس کے بعد انہوں نے...