شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کیخلاف ارشد خان المعروف چائے والا کی رٹ کی سماعت ملتوی

30 اپریل ، 2025

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان المعروف چائے والا کی طرف سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جانے کے خلاف دائر رٹ کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔منگل کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ان کے جونیئر وکیل نے پیش ہو کر استدعا کی کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔جواب الجواب کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔