آئی جی پنجاب کا گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا نوٹس، ملزموں کی گرفتاری کا حکم

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 2افراد کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سےرپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔