راولپنڈی (جنگ نیوز) جنگ میں گزشتہ روز راولپنڈی میں چاندنی چوک اور 6th روڈ فلائی اوور کے نیچے تعمیر ہونے والی فوڈ سٹریٹ کو مسمار کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر عوامی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج عبادالرحمٰن لودھی نے جنگ کے عوامی اہمیت کے معاملے کو اجاگر کرنے کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاہم انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کیسے ایک صوبائی ادارے پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (PHA)کی جانب سے اتنا بڑا غیرقانونی پراجیکٹ شروع اور پھر مکمل بھی کردیا گیا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس فوڈسٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر برسراقتدار طبقے کی مقامی قیادت اسے ایک قابل فخر کارنامہ قرار دیتے ہوئے شہر کیلئے ایک تحفہ قرار دیتی رہی۔ جسٹس لودھی نے کہا کہ اب ایک صوبائی ادارے کی جانب سے مکمل کیا جانے والا پراجیکٹ دوسرے صوبائی ادارے ٹی ایم اے نے مسمار کردیا ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا جائے اور یہ تعین کیا جائے کہ اس پراجیکٹ کی انتظامی منظوری کس نے دی۔
راولپنڈی،پنڈی گھیبراولپنڈی میں مختلف واقعات،لڑکی سمیت 3 جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ چونترہ کو چودھری خورشید احمد...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے خاوند مزمل کے ہاتھوں قتل ہونے والی تحصیل خانیوال کی...
راولپنڈی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے...
راولپنڈی تھانہ نصیرآباد کی مبینہ حراست میں 65سالہ شخص دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 65سالہ راجہ مشتاق...
راولپنڈی، گوجر خان راولپنڈی مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2جاں بحق ہوگئے۔پشاور روڈ پر ویگو ڈالے کی ٹکر لگنے سے...
دولتالہ دولتالہ کے نواحی علاقے گاؤں شیخ پور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید...
اسلام آبادترکش سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اور کانووکیشن اسلام آباد میںمنعقد ہوئی۔ تقریب میں...
راولپنڈی آزاد جموں و کشمیر کے ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دفتر...